ممبئی اورچنئی میں ہوگی دلچسپ ٹکر

0

سب سے زیادہ آئی پی ایل جیتنے والی ممبئی کی ٹیم کو پہلی جیت کی تلاش، چنئی کو دوسری جیت کا انتظار
ممبئی (یو این آئی) : آئی پی ایل میں سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے والی ٹیموں لیکن موجودہ سیزن میں سب سے نیچے چل رہیں ممبئی انڈینس اور چنئی سپر کنگز کے درمیان جمعرات کو یہاں ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں دلچسپ ٹکر ہوگی۔چنئی چھ میں سے صرف ایک جیت کے ساتھ نویں اور ممبئی اپنے تمام چھ میچ ہارنے کے بعد دسویں اور آخری نمبر پر ہے ۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم کی امید برقرار رہے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا سفر مزید مشکل ہو جائے گا۔آخری میچ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف 48 گیندوں پر 73 رنز کی اننگ کھیل کرچنئی کے سلامی بلے باز رتوراج گائیکواڈ آخر کار فارم میں واپس آ گئے ہیں۔ آخری بار جب 2021 میں وہ ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے تھے تو انہوں نے 58 گیندوں میں 88 رنز بنائے تھے ۔ دوسری جانب ممبئی کے سوریہ کمار یادو نے اس سیزن میں اب تک اپنے تمام میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ پہلے چند میچ نہ کھیلنے کے باوجود، انہوں نے اب تک ممبئی کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں، جہاں اس کے نام 153.84 کے اسٹرائیک ریٹ سے 200 رنز ہیں وہیں سی ایس کے خلاف اپنی پچھلی آٹھ اننگز میں انہوں نے چار بار 40 یا اس سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔سی ایس کے کے اوپنر رابن اتھپا اب تک اچھی فارم میں ہیں، انہوں نے چھ اننگز میں 152.71 کے اسٹرائیک ریٹ سے 197 رنز بنائے ہیں، جو اس سیزن میں اوپنرز کے بہترین اسٹرائیک ریٹ میں سے ایک ہے ۔ آخری بار جب وہ اس گراؤنڈ پر کھیلے تھے تو انہوں نے آر سی بی کے خلاف 50 گیندوں پر 88 رنز بنائے جس میں نو چھکے شامل تھے ۔چنئی کے معین علی اب تک زیادہ فارم میں نہیں ہیں، لیکن انہوں نے 48 (35) اور 35 (22) کی دو اہم اننگز کھیلی ہیں۔ انہوں نے ممبئی انڈینز کے خلاف گزشتہ تین میچوں میں دو بار 50 یا اس سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔سری لنکا کے پراسرار اسپنر مہیش تھیکشنا کا اب تک شاندار آئی پی ایل کا رہا ہے ، پچھلے دو میچوں میں ان کے اعدادوشمار 4/33 اور 2/24 کے رہے ہیں۔ ان میں سے چار وکٹیں پاور پلے میں آئی ہیں، جس سے وہ اس سیزن میں پاور پلے میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے اسپنربن کر ابھرے ہیں۔ پچھلے 15 ٹی20 میچوں میں، انہوں نے 7.15 کی اکانومی سے 23 وکٹ لئے ہیں۔تلک ورما نے اپنی کارکردگی سے ممبئی انڈینز کے مڈل آرڈر کو مضبوط کیا ہے ۔ انہوں نے 6 اننگز میں 147.58 کے اسٹرائیک ریٹ سے 183 رنز بنائے ہیں۔ 183 میں سے 161 رنزدرمیانی اوورز میں آئے ہیں، جس سے وہ میچ کے اس مرحلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن کر ابھرے ہیں۔ان کھلاڑیوں کے علاوہ ممبئی کو اپنے کپتان روہت شرما اور کیرون پولارڈ سے واپسی کی کافی امیدیں ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں اب تک ان دونوں کے بلے تقریباً خاموش رہے ہیں۔ ممبئی کے سب سے مہنگے کھلاڑی ایشان کشن پہلے میچ کو چھوڑ کر اگلے پانچ میچوں میں زیادہ کچھ نہیں کر پائے ہیں۔ ممبئی کی گیند بازی بھی اتنی مضبوط نہیں لگ رہی ہے ۔دیپک چاہر کے آئی پی ایل سے باہر ہونے کے بعد چنئی کا پاور پلے اور ڈیتھ اووروں میں اٹیک کمزور پڑجاتا ہے ۔ چنئی کا زیادہ تر انحصار اپنے ٹاپ آرڈر پر ہے ۔ اگر ٹیم بڑا اسکور کرتی ہے تو یہ مخالف ٹیم کو دباؤ میں ڈال سکتی ہے ۔اس میچ کا نتیجہ دونوں ٹیموں کی مربوط کارکردگی پرزیادہ انحصارکرے گا لیکن اس کیلئے چنئی اور ممبئی دونوں کو ہی بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرنا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS