بی جے پی کی لیڈر سلطانہ خان پر کار روک کر دھار ہتھیار سے حملہ

0

نئی دہلی (ایجنسی) : مہاراشٹر میں بی جے پی کی اقلیتی مورچہ کی صدر سلطانہ خان پر اتوار کی رات حملہ کیا گیا۔ اس حملہ میں سلطانہ خان کو زخم بھی آئے ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس بھی متحرک ہوگئی ہے۔ چونکہ خبر ہے کہ حملے سے گبھرائی بی جے پی نیتری نے بھی ابھی تک بیان نہیں درج نہیں کرایا ہے۔


فی الحال حملہ واروں کی ابھی تک پہچان نہیں ہوسکی ہے۔
میڈیا روپورٹس کے مطابق سلطانہ خان پر اتوار کی رات تقریبا 11بجے یہ واقعہ ہوا ہے۔اس دوران وہ اپنے شوہر کے ساتھ ڈاکٹر سے ملنے جارہی تھیں۔ خبر ہے کہ حملہ کرنے والوں نے بی جے پی نیتری کی کار روک کر دھار دار ہتھیار سے حملہ لیا۔ اس دوران ان کے شوہر کو بھی حملہ کرنے والوں نے لوگوں نے گالیاں دیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرا روڈ پر دو بائیک سواروں نے ان کی گاڑی کو روکا اور گالیاں دیتے ہوئے سلطانہ خان پر حملہ کردیا۔پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد انہیں اندراگاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS