پولیس نے آج ٹویٹر پر ریاستی حکومت کے وزراء کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز ٹویٹس کرنے اور فحش اور نازیبا کلمات استعمال کرنے کے معاملے میں ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے نوٹس جاری کیاہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سمیر ٹھکر نامی ایک شخص نے مبینہ طور پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے ، وزیر سیاحت آدتیہ ٹھاکرے اور وزیر توانائی توانائی نتن راوت پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔
وی پی روڈ پولیس کے مطابق گزشہ دنوں ٹھکر نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں مبینہ طور پر آدتیہ کو ’مہاراشٹر کا بیٹا پینگوئن‘ اور وزیراعلیٰ کو ’دور جدید کا اورنگ زیب‘ کہا گیا تھا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے۔
سینئر انسپکٹر گلاب راؤ مورے نے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتا یا کہ ملزم ناگپور شہر میں مقیم ہے لہذا اس کے خلاف نوٹس جاری کیا گیاہے اور اسے وی پی روڈ پولیس اسٹیشن میں پولیس کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔