نئی دہلی، (ایجنسیاں): اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی طبیعت بگڑ گئی تھی، لیکن اب مستحکم ہے۔ انہیں علاج کے لئے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ میدانتا اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔ وہ کافی عرصے سے بیمار ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملائم سنگھ یادو کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کا علاج ڈاکٹر سوشیلا کٹاریہ کی نگرانی میں جاری ہے۔ وہ کافی عرصے سے بیمار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس پی سربراہ اکھلیش یادو بھی لکھنو¿ سے گروگرام کےلئے روانہ ہو گئے ہیں، جبکہ شیو پال سنگھ یادو بھی اس وقت وہیں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ملائم سنگھ 82 سال کے ہیں اوروہ کافی کمزور ہیں، ان کی طبیعت اس سے پہلے بھی خراب ہوئی تھی۔ اُس وقت بھی انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ پیشاب میں انفیکشن کے بعد وہ لکھنو¿ کے میدانتا اسپتال میں بھی داخل رہے تھے، جہاں کئی روز علاج کے بعد ان کی چھٹی کر دی گئی تھی۔ملائم سنگھ کو دیکھنے کیلئے ان کے بیٹے اکھلیش یادو اور بہوڈمپل یادواسپتال پہنچے اور ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔
ملائم سنگھ کی طبیعت مستحکم، میدانتا اسپتال میں زیرعلاج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS