مختار انصاری کے بھائی ایس پی میں شامل

0

لکھنؤ:(یواین آئی)،اترپردیش کی یوگی حکومت کو نظم ونسق اورخاتون سیکورٹی کے مسائل پر آئے دن گھیرنے والے سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے جیل میں قید مختار انصاری کے بڑے بھائی صبغت اللہ انصاری کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔
پارٹی کی ریاستی دفتر پر ہفتہ کو مسٹر یادو کی موجودگی میں صبغت اللہ انصاری نے اپنے بیٹے منو انصاری کے ساتھ ایس پی کی رکنیت حاصل کی اس کے علاوہ ایس پی کو چھور کر بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کا دامن تھانے والے سابق وزیر امبیکا چودھری نے بھی گھر واپسی کی ہے۔
ضلع غازی پور کے محمد آباد اسمبلی سیٹ سے دو بار کے رکن اسمبلی صبغت اللہ اپنے حامیوں کے ساتھ یہاں پہنچے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی نے محمدآباد سیت سے صبغت اللہ کو موقع دیا تھا لیکن انہیں بی جے پی امیدوار سے شکست فاش ملی تھی۔
ادھر ملائم اور اکھلیش حکومت میں وزیر رہے ایس پی کے فاونڈنگ اراکین میں سے ایک امبیکا چودھری کی تقریبا پانچ سالوں بعد پارٹی میں واپسی ہوئی ہے۔ مسٹر چودھری نے اس موقع پر کہا کہ آج کا دن ان کے لئے دوبارہ پیدا ہونے کی طرح ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS