مختار انصاری کو والدین کی قبر کے بغل میں دفنایا گیا

0

باندہ: اترپردیش کے قدآور سیاسی رہنما اور مئو اسمبلی حلقہ سے پانچ بار رکن اسمبلی رہے مختار انصاری کو ان کے آبائی گاؤں محمد آباد کے کالی باغ قبرستان میں ان کے والدین کی قبروں کے پاس دفنایا گیا۔ جنازہ یں قریب پانچ لاکھ سے زاہد لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران محمد آباد میں لوگوں کے جم غفیر سے چلنا مشکل ہو رہا تھا۔ پولیس انتظامیہ کی طرف سے بھی حالات پر نظر رکھا گیا تھا۔

مختار انصاری کی آخری رسومات میں اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کے ساتھ گاؤں کے تمام لوگوں نے شرکت کی۔ یہی نہیں قریبی اضلاع سے بھی بڑی تعداد میں لوگ آئے تھے۔ چاروں طرف دور دور تک لوگ دکھائی دے رہے تھے۔

کالی باغ قبرستان میں صرف مختار کے خاندان کے قریبی لوگوں کو آنے کی اجازت تھی لیکن قبرستان میں اتنا  ہجوم جمع ہوا جس کی توقع بھی نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: لاکھوں نم آنکھوں کے درمیان مختار انصاری سپرد خاک

مقامی انتظامیہ کی سختی کے باوجود ہزاروں لوگ قبرستان میں داخل ہوگیے اور اپنے رہنما کے آخری سفر کا گواہ بنا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS