غازی پور(یواین آئی) : اترپردیش کے ضلع غازی پور کی ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ نے منگل کو مئو سے ممبر اسمبلی مختاری انصاری کی گینگسٹر ایکٹ میں ضمانت دے دی۔منگل کومختار انصاری کی ضمانت عرضی پر سماعت کرتے ہوئے اڈیشنل ڈسٹرکٹ جج رام سدھ سنگھ نے مختار انصاری کو ایک لاکھ روپئے کے مچلکے پر ضمانت دے دی۔تاہم مختار کے خلاف دیگر معاملے عدالت میں زیر التوار ہیں اس لئے فی الحال وہ جیل میں ہی رہیں گے ۔ملحوظ رہے کہ مختار انصاری نے ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی دائر کی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ گینگسٹر ایکٹ کے تحت وہ 27 مئی 2009 سے عدالتی حراست میں ہے اور اس وقت باندہ ضلع جیل میں قید ہے ۔ اس پر ہائی کورٹ نے 11 جنوری کو حکم دیا تھاکہ اگر ملزم دو ہفتے کے اندر ٹرائل کورٹ میں اسی معاملے کو پیش کرتا ہے تو متعلقہ عدالت سے فیصلہ صادر کیا جائے ۔
مختار کے وکیل نے 20 جنوری کو درخواست پیش کردی تھی۔ اس معاملے پر سماعت 28جنوری کو زیر التوا تھی لیکن پریسیڈنگ افسر کا روسٹر اس دن نہ ہونے کی وجہ سے سماعت کی تاریخ یکم فروری طے کی گئی تھی۔
مختار انصاری کو ملی ضمانت،لیکن رہیں گے جیل میں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS