نئی دہلی (یو این آئی): سپریم کورٹ نے بدھ کے روز باندہ جیل میں بند گینگسٹر سے سیاستداں بنے 5 بار کے ایم ایل اے مختار انصاری کو غیر بی جے پی کی قیادت والی کسی ریاست میں منتقل کرنے کی درخواست بدھ کے روز مسترد کر دی۔ جسٹس رشیکیش رائے اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بنچ نے اس معاملے پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔
تاہم، بنچ نے انصاری کے بیٹے عمر کو رٹ پٹیشن میں اپنی درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دی اور کہا کہ وہ جمعہ کو ترمیم شدہ درخواست پر غور کرے گی۔سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت کے سخت اعتراض پر انصاری کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا۔سینئر وکیل کپل سبل نے عمرانصاری کی طرف سے اس کی عرضی میں ترمیم کی اپیل کی، کیونکہ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے ایم نٹراج نے بنچ سے رٹ پٹیشن میں د ی گئی دلیل پر غور کرنے کی درخواست کی۔
اس کے بعد بنچ نے ترمیم کی اجازت دیتے ہوئے مسٹر سبل سے کہا کہ آپ عرضی میں ترمیم کریں پھر ہم سماعت کریں گے۔
مزید پڑھیں: پارلیامنٹ پر حملے کے معاملے میں گروگرام سے وکی شرما اور ان کی اہلیہ گرفتار
سبل نے بنچ کے سامنے دلیل دی کہ درخواست گزار کے والد بی جے پی ایم ایل اے کرشنانند رائے کے قتل کیس میں ملزم ہیں۔ اس کیس میں تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ آٹھ ملزمان میں سے چار کو پہلے ہی قتل کیا جا چکا ہے۔