دھونی کو 2019 عالمی کپ کے بعد ہی لینا چاہئے تھا ریٹائرمنٹ:شعیب اختر

0

پاکستان کے تیز گیند باز شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کو گزشتہ سال کے ون ڈے عالمی کپ کے بعد ہی وہ ریٹائرمنٹ لے لینا چاہئے تھا۔  انہوں نے کہا کہ یہ نہیں جانتے کہ مہندر سنگھ دھونی نے اس فیصلے کو اتنے عرصے تک کیوں لٹکائے رکھا۔ اختر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ 38 سالہ دھونی کو شاندار وداعی دی جائےگی، بھلے ہی ابھی یہ نہیں معلوم ہےکہ کھیل کب شروع ہو پائیں گے۔

انہوں نےکہا کہ اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو میں ریٹائرمنٹ لےچکا ہوتا۔ میں چھوٹے فارمیٹ میں تین چار سال اورکھیل سکتا تھا، لیکن میں (عالمی کپ 2011 کےبعد) ریٹائرمنٹ لےلیا۔ کیونکہ میں کھیل کو صد فیصد نہیں دے پا رہا تھا، اس لئےفیصلےکےلئے انتظارکیوں کرو۔ دھونی نے گزشتہ سال جولائی میں عالمی کپ سیمی فائنل کے بعد کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلا ہے۔ وہ آئی پی ایل کی تیاریوں میں مصروف تھے، لیکن کووڈ-19 کے سبب اب اس ٹورنامنٹ پر غیر یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ملک کے طور پر آپ کو انہیں پورے احترام اور عزت کے ساتھ وداعی دینی چاہئے۔ انہوں نے آپ کے لئے عالمی کپ جیتا اور ہندوستان کی طرف سے شاندار کارکردگی کی ہے۔ وہ بہت اچھا انسان بھی ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS