دھونی نے 15 اگست کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا

0

نئی دہلی: دو بار عالمی کپ جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک مہندر سنگھ دھونی نے یوم آزادی کے دن سنیچر کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا۔ ہندوستان کے سب سے کامیاب وکٹ کیپر بلے باز دھونی نے انسٹا گرام پوسٹ پر یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے کیرئر میں آپ سب کے پیار اور تعاون کا بہت بہت شکریہ۔ آج سات بجکر 29 منٹ آپ مجھے ریٹائر سمجھیں دھونی نے اس پوسٹ میں یہ ذکر نہیں کیا کہ وہ کس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ دھونی ٹسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے اور پچھلے سال انگلینڈ میں ہوئے ون ڈے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے بعد انہوں نے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS