بھوپال :مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ان کی کوشش’روزگار سیتو‘اسکیم کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ مزدوروں کو روزگار مہیا کرانا ہے۔چوہان نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا’اپنے ہنرمند مزدوربھائی بہنوں اورکاروباری افراد کو ہم ایک ہی پلیٹ فارم پر کھڑا کردیں گے۔اس طرح دونوں ایک دوسرے کے معاون بن جائیں گے۔ہماری کوشش ہے کہ ’روزگار سیتو‘کے ذریعہ ہم زیادہ سے زیادہ قابل مزدور بھائی بہنوں کو روزگاردلا پائیں تاکہ ان کی زندگی کی گاڑی بہتر طریقہ سے چل سکے۔ہرمزدورکی بھلائی میراعزم ہے۔ملک کی دیگر ریاستوں سے واپس آئے اپنے مزدوربھائی بہنوں کو روزگار دینے کے لئےمیں نے روزگارسیتو
منصوبہ بنایا ہے۔27مئی سے ان مزدورں کی فہرست تیار کرنے کا کام شروع ہورہاہے،تاکہ ان کی قابلیت کے مطابق ان کے لئے روزگار کا انتظام کیا جاسکے۔کورونا کی وجہ سے ملک کی دوسری ریاستوں میں کام کرنے والے لاکھوں مہاجر مزدورحال ہی میں مدھیہ پردیش واپس آئے ہیں۔عام طور پر دیہی اور قبائلی علاقوں کے ان مزدوروں کے لئے روزگار مہیا کرانا حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے۔
روزگارسیتو اسکیم کے ذریعے مزدوروں کو روزگار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS