مدھیہ پردیش حکومت 1.60 پیسے میں بھرے گی ایک گائے کا پیٹ کس طرح؟

    0

    بھوپال: مدھیہ پردیش کی سیاست میں گائے اور گوشالہ ایک بہت بڑا ایشو ہے۔ الیکشن آتے ہیں تو وعدے بھی ہوتے ہیں، لیکن حقیقت میں بے زبان پر لیکشن کے بعد کوئی نہیں بات کرتا ہے۔ شیوراج سنگھ  حکومت میں خزانہ خالی ہے اس لے حکومت کے پاس گایوں کو پالنے کے لئے رقم نہیں ہے۔ کانگریس نے حکومت پر گائے اور چرواہوں کے بجٹ میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ بھوپال کے ایم پی نگر میں گوشالہ میں چارہ دینے والے رامشرن مینا سے  گائوں کو چارہ ڈالنے کے لئے 1.60 پیسے کا چارہ دینے کوکہاانہوں نے صاف انکار کردیا اور کہا کہ  1.60 پیسے میں کچھ نہیں آئے گا۔
    ایک دوسری گوشالہ میں،ہم نے سوچا کہ شاید شہر کے باہر اس گوشالہ میں ایسا کوئی معجزہ ہوگا کہ گائے کا پیٹ 1.60 پیسے میں بھر جائے گا ، لیکن مایوس ہاتھ لگی۔ راکیش مالویہ کیرو کی گوشالہ میں تقریبا  150 گایوں کا خیال رکھتے ہیں۔ انہوں نے  واضح لفظوں میں بتایا کہ ایک دن میں گائے کو پالنے کے لئے 200-250 روپے خرچ آتے ہیں۔ آپ کو اس طرح 1.60 پیسے میں چارہ ملے گا،ایک مٹھی،ایک گھنٹہ کی بھوک بھی ختم  نہیں کرپائی گی، یہاں تک کہ ایک بچھڑا کی بھی نہیں ہے۔ گایوں کے لئے ترمیم شدہ بجٹ نے گائے کے چاہنے والوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔ گائے کو روٹی دینے والے شری رام رگھوونشی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ 1.60 پیسے میں کچھ ہوسکتا ہے۔خدمت کرنے والے مزدوروں کی اجرت نہیں مل سکتی۔
    اصل میں ریاستی حکومت نے اپنی 1300 گوشالوں میں رہنے والی 1.80 لاکھ گایوں کے لئے 11 کروڑ روپئے کا بجٹ الاٹمنٹ کیا ہے، یعنی ہر گائے کے لئے تقریبا 1.60 روپے۔ جبکہ اس سے پہلے پر گائے کے لئے 20 روپے بجٹ تھا۔ پچھلے مالی سال میں،محکمہ برائے مویشی کے پالنے کا بجٹ 132 کروڑ روپے تھا ، لیکن 2020-21 میں یہ یک دم 11 کروڑ روپے ہوگی ، یعنی تقریبا  90 فیصد کی کمی۔ وزیر برائے مویشی کے پریم پٹیل نے کہا،'بجٹ آگے پیچھے ہوتا رہتا ہے۔ ہم نے وزیر خزانہ سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیر نے یقین دلایا ہے کہ بجٹ میں کمی نہیں آئے گی۔ ہم تمام گائے ماتا کو تکلیف نہیں ہونے دیں گے۔
    سابق وزیر جیتو پٹواری نے حکومت پر تنز کرتے ہوئے کہا، 'میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کا اصلی چہرہ بتانے لگے ہیں آپ لوگ۔ ہم نے 1000 سے زیادہ گوشالہ بنائی ہیں،لیکن اس حکومت نے چارہ 1.60 پیسے کا آپشن رکھا ہے۔ اس میں تو ماچش بھی نہیں آتی ہے۔ کتنی بھی  کووڈ کی وبا پھیلی ہو ،شیوراج سنگھ جی سے ہاتھ جوڑ کر دعامیری دعا ہے کہ گائے ماتا کےلئے بجٹ میں اضافہ کریں۔ یہ بات آپ کو برا لگ سکتی ہے ، لیکن گائے کے تحفظ کے نام پر قتل و غارت گری کی بات کرنے والے لوگوں نے بھی چندہ دینے کے نام پر صرف 22،000 روپے دیئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS