مدھیہ پردیش : کورونا کے مریضوں کی تعداد 466پہنچیں 36کی موت

    0

    بھوپال:مدھیہ پردیش کے اندور میں 14اور رتلام میں ایک معاملہ ملنے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھکر 466پر پہنچ گئی،جس میں سے 36لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔اندور میں سب سے زیادہ 26لوگوں نے اس بیماری سے دم توڑا ہے۔
    سرکاری اطلاعات کے مطابق اندور میں کل رات آئی جانچ رپورٹ میں 14نئے مریض کورونا سے متاثر پائے گئے،جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 235سے بڑھکر 249 ہوگئی ہے۔وہیں،اس بیماری سے اب تک وہاں 27مریضوں کی موت ہوئی ہے۔دارالحکومت بھوپال میں کورونا متاثرین کی تعداد 116تک پہنچ گئی
    ۔یہںایک مریض کی موت ہوئی،وہیں دوٹھیک ہوئے ہیں۔
    اجین میں اب تک کورونا انفیکشن کے 15معاملے سامنے آچکے ہیں،جن میں پانچ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔اس کے علاوہ بڑوانی اورکھرگون میں 14,14معاملے ملے ہیں۔کھرگون میں 2 لوگوں کی اس سے موت بھی ہوئی ہے۔وہیں مرینا میں اب تک 13معاملے سامنے آئے ہیں۔اس کے علاوہ ویودیشا میں اب تک 4 کورونا
    متاثرین مل چکے ہیں۔ہوشنگ آباد میں 6 اور کھنڈوا میں 5 مریض اب تک ملے ہیں۔
    اس کے ساتھ ہی گوالیار میں 6،شیوپوری میں 2،چھندواڑا میں 2 جس میں ایک کی موت،بیتول میں ایک،شیوپور میں ایک،رائےسین میں ایک،دیواس میں 3 جس میں ایک کی موت،دھار میں ایک،ساگر میں ایک،شاجا پور میں ایک اور رتلام میں ایک مریض اب تک ملا ہے۔اس کے علاوہ اس بیماری سے ریاست میں 37لوگ ٹھیک بھی ہوئے
    ،جس میں اندور میں 29،بھوپال میں 2 ،جبل پور میں 3،گوالیار میں 2 اور شیوپوری میں ایک مریض شامل ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS