ماسکو میں کورونا وائرس  (کوویڈ ۔19) سے 20 ہلاک، کل تعداد 3617

    0

    ماسکو : روس کے دارالحکومت ماسکو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وجہ سے 20 افراد کی موت ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس انفیکشن سے اموات کی تعداد 3617ہو چکی ہے۔
    یہ معلومات ماسکو کے کوویڈ 19 رسپانس سنٹر نے اتوار کے روز دی۔ مرکز نے کہا ، ’’ماسکو میں کورونا سے 20 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ تمام مرنے والوں کی کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔‘‘مرکز نے بتایا کہ اس سے قبل ہفتے کے روز،مہلک وائرس کے باعث 32 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ماسکو میں کووڈ ۔19 کی وجہ سے اب تک 3617 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
    روس کے نیشنل کورونا وائرس رسپانس سینٹر کے مطابق،پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں انفیکشن کے 7728 نئے کیس درج ہوئے ہیں،جب کہ اس کی وجہ سے 968 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS