جنوبی افغانستان میں 90 سے زائد جنگجو ہلاک

0
xinhuanet.com

کابل :(یو این آئی) افغانستان کے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90 سے زائد طالبان جنگجو اورالقاعدہ کے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔
جمعہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان نے بتایا کہ اس دوران طالبان اسپیشل فورسز کے ایک کمانڈر سمیت کل 94 جنگجو مارے گئے۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا “سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں طالبان کے ریڈ یونٹ کے کمانڈر ‘مولوی مبارک’ سمیت طالبان اور القاعدہ کے دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور 16 دیگرزخمی بھی ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کی جانب سے جارحانہ کارروائیوں میں 406 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 209 زخمی ہوئے ہیں۔
مبینہ طور پراتوارسے لشکرگاہ میں لڑائی جاری ہے۔ صوبے کے کئی ٹی وی اورریڈیو اسٹیشن بند ہو چکے ہیں۔ افغانستان کی قومی فوج نے منگل کے روزرہائشیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں سےخالی کرانے اور آپریشن کے لیے شہر چھوڑ دیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS