واشنگٹن: (یواین آئی) امریکہ کی چھ ریاستوں میں 30 سے زیادہ طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی اور ان بگولوں کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 84 ہوگئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست کینٹکی میں 70 افراد جان سے گئے جب کہ گورنر نے سو سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مے فیلڈ میں بگولے سے تباہ فیکٹری کے ملبے سے چالیس افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ مے فیلڈ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، حکام نے ریاست
This has been one of the toughest nights in Kentucky’s history, with multiple counties impacted and a significant loss of life. I have declared a state of emergency and submitted a request to @POTUS for an immediate federal emergency declaration. https://t.co/KmMOl95t1N
1/2 pic.twitter.com/Xj5DgTZp1Z— Governor Andy Beshear (@GovAndyBeshear) December 11, 2021
میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ دوسری جانب آرکنساس میں نرسنگ ہوم کی چھت گرنے سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔