اکتوبر میں سات لاکھ سے زائد ای پی ایف میں نئے شیئرہولڈر

0

نئی دہلی: رواں برس کے اکتوبر مہینے میں امپلائی پروویڈٹ فنڈ آرگنائیزیشن(ای پی ایف او)میں سات لاکھ سے زائد، امپلائی اسٹیٹ انسورنش کارپوریشن (ای ایس آئی سی)میں 11 لاکھ سے زائد اور نیشنل پینشن اسکیم (این پی ایس)میں 43 ہزار سے زائد شیئر ہولڈر شامل ہوئے ہیں۔
قومی شماریات کے دفتر کی جانب سے جمعرات کو یہاں جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2020 میں ای پی ایف او میں سات لاکھ 15 ہزار 258 نئے شیئرہولڈر وابستہ ہوئے ہیں۔ ان میں پانچ لاکھ 59 ہزار 338 مرد اور ایک لاکھ 55 ہزار 913 خاتون اہلکار شامل ہیں۔ علاوہ ازیں سات اہلکار دیگر کٹیگری میں منسلک ہوئے ہیں۔ ستمبر 2017 سے اکتوبر 2020 کی مدت میں کل تین کروڑ 77 لاکھ  53 ہزار 459 اہلکار ای پی ایف او میں شامل ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2020 میں 11 لاکھ 75 ہزار 897 ای ایف آئی سی میں شامل ہوئے ہیں۔ ان میں نو لاکھ 87 ہزار 498 مرد اور ایک لاکھ 88 ہزار 358 خواتین اہلکار ہیں۔ باقی 46 اہلکار دیگر کٹیگری میں ای ایس آئی سی سے وابستہ ہوئے ہیں۔ 
اکتوبر 2020 میں این پی ایس میں کل 43 ہزار 490 اہلکار شامل ہوئے ہیں۔ ان میں سے 7673 اہلکار مرکزی حکومت کے 30 ہزار 680 ریاستی حکومتوں کے اور غیر سرکاری زمرے کے 5137 اہلکار شامل ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS