قاہرہ: ایران کے پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 73 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ دھماکہ صوبہ کرمان میں سابق جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی چوتھی برسی کے موقع پر ہونے والی تقریبات کے دوران ہوئے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی چینل ایرب کے مطابق، اس دھماکہ میں اب تک 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کرمان شہر میں صہیب الزمان مسجد کے قریب ہوئے۔
اس سے قبل خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ایرانی حکام کے حوالے سے لکھا تھا کہ دہشت گردانہ حملے کے ایک حصے کے طور پر ہونے والے دو دھماکوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل سرکاری خبر رساں ایجنسی نور نیوز نے کہا تھا کہ مزار کی طرف جانے والی سڑک پر گیس کے کئی کنستر بھی رہ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ترکیہ میں موساد کے خلاف جامع آپریشن
خبر رساں ادارے رائٹرز نے سرکاری ٹی وی چینل سے کہا ہے کہ امدادی کارکن زخمیوں کی مدد کے لیے جمع ہو گئے ہیں۔ سلیمانی کی برسی پر یہاں سینکڑوں لوگ جمع تھے۔ بعض ایرانی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ کم از کم 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔