نئی دہلی:نائب صدرایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی)کے زرعی شعبہ میں تحقیق کرنے کی اپیل کرتے ہوئے پیر کو کہا ہے کہ سستی اور قابل استعمال ٹکنالوجی کے ذریعہ سے دیہی ترقی کا مستقل حل نکالا جانا چاہئے۔
مسٹر نائیڈو نے یہاں دہلی آئی آئی ٹی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کے اختتامی پروگرام سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری پچاس فیصد سے زیادہ آبادی آج بھی زراعت پرانحصار کرتی ہے۔ آئی آئی ٹی کے لئے ضروری ہے کہ وہ سستی اورمفید جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ سے دیہی ترقی کے لئے مستقبل حل نکالنے پر تحقیق کریں۔‘‘
انہوں نےکہا کہ مرکزی وزارت تعلیم کے’ترقی یافتہ ہندوستان مہم‘کا آئی آئی ٹی دہلی نیشنل کنوینر ہے۔اس مہم کے تحت شامل 2000 شراکت دار اداروں نے 10 ہزار گاؤں کو ڈیولپ کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔
انہوں نے آئی آئی ٹی سمیت ملک کے اعلی تعلیمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ سماج کے لئے ضروری اورمفید تحقیق کریں اورماحولیات سے لے کرصحت سے متعلق سبھی چیلنجوں کا مناسب حل تلاش کرنے میںتعاوں دیں۔ اس موقع پر مرکزی وزیرتعلیم ڈاکٹررمیش پوکھریال نشنک،آئی آئی ٹی دہلی کے ڈائرکٹر پروفیسر وی رام گوپال راؤ اوردیگرمعززشخصیات موجودہ تھیں۔