ماسکو:عالمی اداراہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس (کوویڈ 19)کی وبا سے متاثرین کی تعداد 50 لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے اور اب تک 333400 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ڈبلیو ایچ او کی ہفتے کو کورونا وائرس کے حالات کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 5103006 ہوگئی ہے،پچھلے 24 گھنٹوں میں 109,536نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں دنیا بھر میں کورونا سے 5600 لوگوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 333401 پہنچ
گئی ہے۔ عالمی سطح پر شمالی اور جنوبی امریکہ میں پچھلے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔یورپ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد
173000کے قریب پہنچ گئی ہے۔
دنیا میں 50 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر:ڈبلیو ایچ او
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS