ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار سے زائد افراد کورونا سے صحتیاب

0

نئی دہلی : (یو این آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار سے زیادہ لوگوں نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور اس دوران اس وبا کی گرفت میں آنے والے لوگوں کے مقابلے میں اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی ۔

ملک میں جمعہ کے روز 49 لاکھ 55 ہزار 138 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 50 کروڑ 10 لاکھ نو ہزار 609 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38،628 نئے کیسزسامنے آنے کے ساستھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 18 لاکھ 95 ہزار 385 ہو گئی ہے۔ اس دوران 40 ہزار 17 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3،10،55،861 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 2006 کم ہو کر 4 لاکھ 12 ہزار 108 ہو گئے ہیں ۔ اسی دوران میں 617 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 27 ہزار 371 ہو گئی ہے ۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 1.29 فیصد ،شفایابی کی شرح 97.37 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 507 کم ہو کر 77905 رہ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 5859 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6130137 ہوگئی ہے ، جبکہ 187 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 133717 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز 281 بڑھ کر 178722 ہو گئے ہیں اور 1948 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3317314 ہو گئی ہے جبکہ 187 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17515 ہو گئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا وائرس ایکٹو کیسز 85 بڑھ کر 24354 ہو گئے ہیں ۔ وہیں مزید 25 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 36705 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 2852368 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
تمل ناڈو میں ایکٹوکیسز کی تعداد 21 بڑھ کر 20138 ہو گئی ہے اور مزید 36 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 34266 ہو گئی ہیں۔ وہیں 2854222 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 20302 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1944267 ہو گئی ہے جبکہ 13468 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 24 کم ہو کر 10642 ہو گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 18،202 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 1503535 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
تلنگانہ میں ایکٹوکیسز 8674 رہ گئے ہیں ، جبکہ اب تک 3819 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ وہیں 635250 افراد اس وبا سے صحتیاب ہو گئےہیں ۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹوکیسز 50 کم ہو کر 1780 ہو گئے ہیں ۔ وہیں 987642 لوگ کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13536 ہو گئی ہے ۔

پنجاب میں ایکٹو کیسز نو بڑھ کر 473 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 582580 ہو گئی ہے جبکہ 16312 مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسزدو کم ہو کر 204 ہو گئے ہیں اور اب تک 814720 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور اس وباء کی وجہ سے 10077 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS