دنیا میں کورونا سے 34.63 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت

0

واشنگٹن، ریو ڈی جنیرو ، نئی دہلی : (یو این آئی) دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اوراس
نے اب تک دنیا بھر میں 16.71 ملین سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ 34.63 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اس کی زد میں
آنے سے موت ہوئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے
مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 71 لاکھ 78 ہزار 756 ہوگئی ہے جبکہ 34 لاکھ
63 ہزار 891 افراد موت ہوئی ہے۔
دنیا کے سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار میں کچھ کمی آئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 31 لاکھ
17 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور 5 لاکھ 89 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور اموات کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے
دوران 222315 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 67 لاکھ 52 ہزار 447 ہوگئی ہے۔ اس
دوران ، تین لاکھ دو ہزار 544 مریض صحت مند ہوئے ہیں اور اب تک 23728011 افراد نے ملک میں وبا کو شکست دی ہے
اور ری کوری کی شرح 88.69 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ اس دوران سرگرم معاملات میں 84683 کی کمی سے یہ تعداد 27
لاکھ 20 ہزار 716 رہ گئی ہے۔ اس دوران 4454 مریض اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جنہیں ملاکر اس بیماری سے اموات کی
تعداد بڑھ کر 303720 ہوگئی ہے۔
متاثرین افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے۔ اس ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہورہا
ہے اور اب تک 1.60 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 4.49 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا
سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک
59.80 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.08 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی
نے کورونا کے معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51.86 لاکھ سے
تجاوز کرچکی ہے اور 46268 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 49.44 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے
اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.16 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 44.78 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.27 لاکھ سے زیادہ
افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اموات کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 41.92
لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور قریب 1.25 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں
اسپین کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ یہاں اس وائرس کی زد میں آکر 36.57 لاکھ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ اسپین میں اس وبا نے
36.36 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر کیا ہے اور 79620 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا متاثرین کی تعداد 35.39 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 74063 افراد
ہلاک ہوچکے ہیں۔ کولمبیا میں 32.32 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 84724 افراد اپنی زندگیوں
سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا سے 28.65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے اور اس وبا کی وجہ سے 72928
افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں ایران نے میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ یہاں کورونا وائرس سے 28.32 لاکھ سے زیادہ
افراد متاثر ہوئے ہیں اور 78597 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں 23.96 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر
ہوئے ہیں اور اموات کے معاملات میں یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 2.21
لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 22.41 لاکھ سے زیادہ ہے اور 51421 افراد اپنی
زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں ، متاثرہ افراد کی تعداد 19.25 لاکھ کو عبور کر چکی ہے ، جبکہ 68053 افراد اپنی
زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے کیسز 17.75 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں ، جبکہ 49328 افراد ہلاک ہوچکی ہے۔ نیدرلینڈ
میں اب تک 16.53 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 17817 افراد لقمہ اجل بن
چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 16.35 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 55802 افراد لقمہ اجل بن
چکے ہیں۔
پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 9.03 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 20308 مریض دم توڑ چکے ہیں۔
پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وبا پھیل رہی ہے یہاں 7.89 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 12376 مریض
فوت ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS