ہندوستان میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد تین کروڑ سے زائد

0

نئی دہلی : (یو این آئی) ملک میں جان لیوا ور خوفناک عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے نئے کیسزمیں کمی کے ساتھ ہی اس بیماری کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد تین کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔
دریں اثنا اتوار کے روز 12 لاکھ 35 ہزار 287 افراد کو کورونا ویکسین لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 37 کروڑ 73 لاکھ 52 ہزار 501 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37154 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ آٹھ لاکھ 74 ہزار 376 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 39 ہزار 649 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 14 ہزار 713 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 3219 سے گھٹکر چار لاکھ 50 ہزار 899 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 724 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی کل تعداد چار لاکھ آٹھ ہزار 764 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزکی شرح گھٹ کر 1.46 فیصد ، شفایابی کی شرح 97.22 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوچکی ہے۔

ملک میں جان لیوااور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19-‘سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2172 کیسز کے اضافے کے بعد اس ریاست میں یہ تعداد 119442 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں 6013 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا وئرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 5912479،جب کہ 350 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 125878 ہوگئی ہے۔
ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز379 سے گھٹ کر مجموعی تعداد115327 رہ گئی ہے اور 12502 مریضوں کی شفایابی سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 2935423 جبکہ 97 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 14586 ہوگئی ہے۔
ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز404 سے گھٹ کر 36760 رہ گئے ہیں اسی دوران مزید 56 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 35835 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2796377 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔
ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 460 سے گھٹ کر 32307 رہگئی ہے اور 47 مزید مریضوں کی ہلاکت کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 33418 ہوگئی ہے۔اس ریاست میں اب تک 2453061 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز28680 ہیں،اور یہاں جان لیوا وبا کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 188161 ہوگئی ہے جبکہ 13002 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 403 سے گھٹ کر 14901 رہ گئے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے مجموعی طور پر 17916 افراد ہلاک اورریاست میں اب تک 1479312 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز408 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 10316 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک 3729 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں اس ریاست میں اب تک 617638 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 78 سے گھٹکر 4784 رہ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی اس ریاست میں اب تک 979711 افراد کورونا سے شفایاب جبکہ مزید 3 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 13478 ہوگئی ہے۔
ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز91 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 1583 رہ گئی ہے اور مہلک وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 579829 جب کہ اس ریاست میں اب تک 16186 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز220 سے گھٹ کر 931 رہ چکے ہیں اوراب تک 10073 افراد لقمہ اجل جب کہ 813238 مریض شفایاب ہوچکےہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS