نئی دہلی: (یو این آئی) قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 200 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 200 کروڑ 4 لاکھ 61 ہزار 95 ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 16 ہزار 935 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 264 ہو گئی ہے۔یہ متاثرہ کیسز کا 0.33 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 4.58 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 16 ہزار 69 لوگوں کو کووڈ سے آزاد کیا گیا ہے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 30 لاکھ 97 ہزار 510 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.47 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2 لاکھ 61 ہزار 470 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ کل86 کروڑ 96 لاکھ 87 ہزار 102 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
کووڈ ویکسینیشن میں 200 کروڑ سے زیادہ ویکسین استعمال کی گئیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS