ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 20 ہزار سے زائد کیسز

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 20139 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 43689989 ہو گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 199 کروڑ 27 لاکھ 27 ہزار 559 ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1344714 لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس دوران 3 لاکھ 94 ہزار 774 لوگوں کا کووڈ ٹیسٹ کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ملک میں اب تک کل 86.81 کروڑ لوگوں کے کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔وزارت کے مطابق، اس دوران ملک میں کووڈ-19 سے 16482 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد اب یہ تعداد بڑھ کر 43028356 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 38 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر525557 ہو گئی ہے۔ اس دوران 3619 ایکٹو کیسز بڑھ کر 136076 ہو گئے۔ ملک میں یومیہ انفیکشن کی شرح 5.1 فیصد، فعال شرح 0.31 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.49 فیصد اور شرح اموات 1.20 فیصد ہے۔
س دوران مغربی بنگال میں کورونا انفیکشن کے 1616 ایکٹو کیسز بڑھنے کے بعد ان کی کل تعداد بڑھ کر 27496 ہوگئی۔ جبکہ ریاست میں اب تک 2010513 مریض اس مہلک وائرس کے انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اموات کی تعداد 21255 ہو گئی ہے۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 768 بڑھ کر 26451 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت حاصل کرنے والوں کی تعداد 2761 بڑھ کر 6584680 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد سولہ بڑھ کر70186 ہو گئی ہے۔مہاراشٹر میں فعال معاملات کی تعداد 645 کم ہوکر 16922 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 3 ہزار 210 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 78 لاکھ 45 ہزار 300 تک پہنچ گئی ہے، اس دوران 10 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 148001 ہوگئی ہے۔
تمل ناڈو میں کورونا وبا کے 428 ایکٹو کیسز کم ہو کر 18282 پر آ گئے ہیں۔ اس وبا سے مزید 2697 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 3452216 ہوگئی ہے۔ اس دوران ایک اور مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 38,028 ہو گئی ہے۔کرناٹک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 184 بڑھ کر 6,603 ہو گئی ہے اورمزید 1047 لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 39,35,088 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40,125 ہے۔تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 30 کم ہوکر 5082 رہ گئے ہیں۔ کووڈ سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 557 بڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 798468 ہو گئی ہے۔ ہلاکتوں کا اعدادوشمار 4111 پربرقرار ہے۔گجرات میں ایکٹو کیسز 69 کم ہو کر 4,225 پر آ گئے ہیں۔ کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 12,24,576 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کووڈ-19 سے اب تک 10,950 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد 38 بڑھ کر 2363 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں 382 کااضافہ ہونے کے بعد کل تعداد 2069109 ہو گئی ہے، یہاں اموات کی تعداد 23549 ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS