ملک میں کورونا کے 1800 سے زیادہ نئے معاملے درج

0

نئی دہلی:(یو این آئی) ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی نئی لہر کے درمیان ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,829 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 27 ہزار 199ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس دوران 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 293 ہو گئی ہے۔دریں اثنا، ملک میں جاری کووڈ ویکسینیشن مہم میں اب تک 191.65 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ اتوار کو ملک میں 14,97,695 ویکسین لگائی گئیں۔بدھ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2549 افراد کو کووڈ سے نجات دلائی گئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 87 ہزار 259 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ وہیں ، صحت یابی کی شرح 0.04 فیصد اور موت کی شرح 1.22 فیصد ہے۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے زیرعلاج مریض 71 کم ہو کر 3,331 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت حاصل کرنے والوں کی تعداد 364 بڑھ کر 64,75,066 ہوگئی جب کہ مرنے والوں کی تعداد 69434 ہے۔
قومی دارالحکومت میں، دہلی میں ایکٹیو کیسز 318 کم ہو کر 2,910 پر آ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مزید 709 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 18 لاکھ 72 ہزار 20 تک پہنچ گئی جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 26198 ہوگئی۔
کرناٹک میں ایکٹو کیسز 38 کم ہو کر 1,802 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران 147 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 39,07,975 ہوگئی جب کہ اموات کی تعداد 40105 پر مستحکم رہی۔
ہریانہ میں ایکٹو کیسز 157 کم ہو کر 1431 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران 432 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 87 ہزار 638 ہوگئی جب کہ اموات کی تعداد 10621 پر مستحکم رہی۔
مہاراشٹر میں، 25 ایکٹو کیسز بڑھ کر 1,551 ہو گئے ہیں۔ اس دوران کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 147855 پر مستحکم رہی۔ ریاست میں انفیکشن سے صحت یاب ؎لوگوں کی تعداد 241 بڑھ کر 77,31,829 ہوگئی ہے۔
مغربی بنگال میں ایکٹو کیسز سات سے بڑھ کر 398 ہو گئے ہیں۔ اس دوران کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 21,203 پر مستحکم رہی۔ ریاست میں انفیکشن سے پاک لوگوں کی تعداد 41 بڑھ کر 19,97,321 ہوگئی ہے۔
اتر پردیش میں ایکٹو کیسز 73 کم ہو کر 1,024 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں 202 کے اضافے کے ساتھ ہی یہ تعداد بڑھ کر 20,53,447 ہو گئی ہے، جب کہ اب تک اس وبا کی وجہ سے 23,513 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز 22 سے کم ہو کر 232 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں 41 کے اضافے سے یہ تعداد بڑھ کر 10,31,020 ہو گئی ہے، جب کہ اب تک اس وبا کی وجہ سے 10,735 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اتراکھنڈ میں 27 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد 491 پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,29,550 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کووڈ-19 کی وجہ سے اب تک 7693 اموات ہو چکی ہیں۔
میزورم میں ایکٹو کیسز 12 سے کم ہو کر 256 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 24 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,27,081 ہو گئی۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 697 پر مستحکم ہے۔
اڈیشہ میں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز تین سے بڑھ کر 171 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، ریاست میں اب تک 12,79,017 لوگوں نے اس انفیکشن کو شکست دی ہے، جب کہ اب تک 9126 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS