دنیا بھرمیں 16.3 کروڑ سے زیادہ افراد کوروناوائرس سے متاثر

0

واشنگٹن ،ریو ڈی جنیرو،نئی دہلی : (یواین آئی) جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس’کووڈ19‘کا قہر دنیا بھر میں جاری اور یہ ابھی تک رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس موذی وبا سے اب تک 16.3 کروڑ سے زائد افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور اب تک 33.83 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اورخطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 31 لاکھ 88 ہزار 527 ہوگئی ہے ،جب کہ 33 لاکھ 83 ہزار 853 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کے قدرے کمی آئی ہے ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 40 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 5.86 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 12 ہزار کے قریب افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 31 لاکھ 88 ہزار 527 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 33 لاکھ 83 ہزار 853 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 82 لاکھ 97 ہزار 528 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار 929 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 کروڑ 15 لاکھ 7 ہزار 146 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سر فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ تا حال پہلے نمبر پر ہے۔کورونا وائرس کے امریکہ میں 59 لاکھ 97 ہزار 433 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹر میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 16 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 70 لاکھ 98 ہزار 620 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
موذی کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 78 ہزار 741 مریض صحت مند ہوچکے ہیں جس کی بحالی کی شرح 84.25 فیصد ہے۔ اب تک دو کروڑ 11 لاکھ 74 ہزار 76 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 2،81،386 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 49 لاکھ 65 ہزار 463 ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز 1،01،461 سے گھٹ کر 35 لاکھ 16 ہزار 997 رہ گئی ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران 4،106 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 3 سو 52 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 34 ہزار 852 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 55 لاکھ 90 ہزار 613 ہو گئی۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 7 ہزار 535 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 58 لاکھ 63 ہزار 839 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 44 ہزار 537 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 51 لاکھ 6 ہزار 862 ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 15 ہزار 480 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 49 لاکھ 31 ہزار 691 ہو چکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 675 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 48 ہزار 851 ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 63 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 41 لاکھ 53 ہزار 374 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 79 ہزار 339 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 36 لاکھ 4 ہزار 799 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 86 ہزار 669 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 35 لاکھ 95 ہزار 872 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 147 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 269 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 97 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 847 ہو چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے کیسز 17.39 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 48،093 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نیدرلینڈ میں اب تک 16.25 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 17،717 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 16.23 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 55،210 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 8.80 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 19،617 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ایک اور پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا کا وبا پھیل رہا ہے جہاں 7.80 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 12،149 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس کی حالت زیادہ خراب ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS