ابوجا: (یواین آئی) افریقی ملک نائیجریا کے ایک دریا میں کشتی ڈوبنے سے 150 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے جن میں بچے اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔
نائیجریا کے حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں زائد از گنجائش 200 افراد سوار تھے۔ کشتی دو حصوں میں ٹوٹ کر ڈوب گئی۔ امدادی کارکنوں نے درجنوں افراد کو بچا لیا جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والوں کی تلاش جاری ہے، حکام نے اکثر افراد کے ہلاک ہو جانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
رسیکیو کرنے والوں نے ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں حتمی طور پر کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS