مستقبل میں مزید وبائی امراض دستک دے سکتی ہیں: ٹیڈروس

0

ماسکو : ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈنوم گیبریس نے کہا ہے کہ مستقبل میں مزید وبائی امراض دستک دے سکتی ہیں،لہذا دنیا کو اس کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
گیبریس نے کہا کہ دنیا نے پچھلے 12 مہینوں میں بہت زیادہ نشیب و فراز دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ موسم بہار میں کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے سے قبل ایسے متعدد جائزے اور اطلاعات سامنے آئیں ہیں،جس میں کہا گیا تھا کہ دنیا ایسے بحرانوں کے لئے تیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا’’تمام ممالک کو اپنی صلاحیتوں سے بھرپور انداز میں تیار رہنا چاہئے۔ تیاری کا مطلب صرف محکمہ صحت میں ملازمت نہیں ہے،بلکہ تمام ضروری حکومتی اور معاشرتی نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے۔ تاریخ نے ہمیں بتایا ہے کہ یہ آخری وبائی بیماری نہیں ہے۔ اور یہ زندگی کی حقیقت ہے۔ ‘‘
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق  دنیا بھر میں آٹھ  کروڑ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے 17 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ مریضوں نے جانیں گنوائی ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS