مرادآباد:50ہزار روپئے کا انعامی بدمعاش زخمی

0

مرادآباد: اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں پولیس نے مڈھ بھیڑ کے دوران زخمی ہوئے دہلی پولیس کی جانب سے 50ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش اجے کمار عرف گانجا کو گرفتار کیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امت آنند نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پاک بڑا علاقے میں دہلی سے فرار بدمعاش کوئی بڑی واردات کو انجام دے سکتا ہے۔ اطلاع پر دہلی اسپیشل سیل کی ٹیم بھی پاک بڑا علاقے پہنچ گئی۔
دہلی۔لکھنؤ نیشنل ہائی وے 24 سے منسلک باگڑپورروڈ پرپولیس نے مشترکہ طورسے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی۔ چیکنگ کے دوران بائیک سوارایک مشتبہ افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی۔جس کا تعاقب کیا گیا۔اپنے آپ کو گھرتا دیکھ مشتبہ شخص نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کاروائی میں بدمعاش زخمی ہوگیا۔ جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔اجے کمار دہلی کے صدر بازار علاقے سے قتل کے معاملے میں فرار چل رہا تھا۔ایک درجن سے زیادہ مجرمانہ معاملوں میں ماخوذ دہلی پولیس نے اجے کی گرفتاری پر 50ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔زخمی بدمعاش کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS