آندھرا پردیش: آئی اے ایس افسر ایک ماہ کے بچے کو لیکر پہنچی دفتر، کہا یہ ملک کے لئے فرائض کو انجام دینے کا وقت ہے

0

 

وشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن کی چیف اپنے بچے کو جنم دینے کے صرف ایک ماہ بعد ہی اپنے دفتر واپس آگئیں۔ اعلی افسر کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت کورونا وائرس وبائی بیماری کا مقابلہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے فرض سے پیچھے نہیں رہی اور جلد سے جلد آپنے  کام پر واپس آگئی ہیں۔ 2013 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر ، جو اپنے دفتر میں بچے کو گود میں لئے بیٹھے نظر آئیں ان کی تصویریں کو سوشل میڈیا پر خوب تعریف مل رہی ہے۔
گریٹر وشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن کی کمشنر سریجنا گومالہ نے کہا یہ میرے لئے فرض کو انجام دینے کا موقع ہے۔ بحیثیت ایک انسان انتظامیہ کی مدد کرنے میں میرا فرض ہے۔  میں نے محسوس کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب کو ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہئے اور ایک دوسرے کے لئے مضبوطی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS