مودی، شاه،سونیا نے یوم جمہوریہ  کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارک باد دی

0

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اور کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے 71 ویں  یوم جمہوریہ  کے موقع پر اتوار کو ہم وطنوں کو مبارک باد دی۔  مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا’تمام ہم وطنوں کو یوم جمہوریہ کی بہت بہت مبارک باد، جے ہند!‘
شاہ نے ٹویٹ کیا کہ’تمام ہم وطنوں کو 71 ویں یوم جمہوریہ کی دلی مبارکباد‘۔ نڈا نے ٹوئٹر پر ملک کے باشندوں کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ’دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں انصاف، آزادی، برابری، قومی اتحاد اور سالمیت اور بھائی چارے کے لئے وقف’یوم جمہوریہ‘کی دلی  مبارکباد۔ آئیے 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ان اعلی آدرشوں کو دوبارہ یاد کرکے  ہندوستان  کی ترقی میں اپنے  تعاون کو  یقینی بنائیں‘۔سونیا گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ’آپ سبھی  کو  یوم جمہوریہ کی دل سے مبارک باد‘۔ کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ  راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا’تمام ہم وطنوں کو یوم جمہوریہ کی دلی مبارکباد‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS