مودی کے 8 جون کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے کا امکان

0

نئی دہلی، (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو اٹھارویں لوک سبھا کے انتخابات میں اگر مکمل اکثریت مل جاتی ہے تو نریندر مودی کے 8 جون کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے کا امکان ہے

ذرائع کے مطابق مسٹر مودی کے ساتھ مرکزی کابینہ کے اراکین کے بھی اسی دن حلف لینے کا امکان ہے۔ دریں اثنا، بدھ کی صبح یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ ہوئی جس میں سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی۔

مرکزی کابینہ کی آخری میٹنگ میں مسٹر مودی نے وزراء کے ساتھ لوک سبھا انتخابات کے نتائج اور این ڈی اے کو اکثریت ملنے کے بعد حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا۔

سترہویں لوک سبھا کی مدت 16 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ دریں اثنا، آج شام یہاں این ڈی اے کی ایک اہم میٹنگ ہو رہی ہے جس میں شرکت کے لئے اہم اتحادی جماعتوں تلگو دیشم پارٹی اور جنتا دل یو کے قائدین یہاں پہنچ گئے ہیں۔ مسٹر مودی اس میٹنگ کی صدارت کریں گے اور اس میں این چندرابابو نائیڈو اور نتیش کمار اور دیگر قائدین شرکت کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS