نئی دہلی: کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی جی نے نوٹ بندی کے بعد 50 دن مانگے تھے، آج 7 سال ہو گئے ہیں۔
ملکا ارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ وہ چوراہا تو نہیں ملا لیکن ملک کو چوراہے پر ضرور کھڑا کر دیا۔ ایک طرف امیر، ارب پتی امیر ہو گئے، دوسری طرف غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے آگے لکھا کہ آج ان 150 لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ہے جنہوں نے نوٹ بندی کی پریشانیون کو برداشت کیا!
नोटबंदी के बाद मोदी जी ने 50 दिन माँगे थे, आज 7 साल हो गए।
वो चौराहा तो नहीं मिला, देश को दोराहे पर ज़रूर खड़ा कर दिया।
एक तरफ़ अमीर, अरबपति अमीर हो गया है,
तो दूसरी ओर, गरीब और भी गरीब होता जा रहा है।आज 150 लोगों को श्रद्धांजलि देने का अवसर है जिन्होंने नोटबंदी के…
— Mallikarjun Kharge (@kharge) November 8, 2023
▫️ جعلی نوٹوں میں مزید اضافہ ہوا، صرف پچھلے سال 500 کے جعلی نوٹوں میں 14 فیصد اضافہ ہوا اور 2000 کے نوٹوں پر بھی ڈیمونیٹائزیشن کو نافذ کرنا پڑا۔ (RBI) مودی حکومت کالے دھن کو روکنے میں ناکام ہے۔
مزید پڑھیں: مشکل میں مہوا موئترا، ایتھکس کمیٹی نے پارلیامنٹ کی رکنیت ختم کرنے کی سفارش کی
مودی سرکار کا نوٹ بندی عام شہریوں کی زندگی میں ایک گہرے زخم کی طرح ہے جسے وہ آج تک بھر رہے ہیں۔