جے پور، 11 جون (یو این آئی) راجستھان میں ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے مرکز کی مودی حکومت پر مہنگائی اور کورونا قہر کو روکنے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف گاؤں گاوں اور گلی گلی میں احتجاجی مظاہرا کر کے اسے بے نقاب کرنے کا کام کیا جائے گا ۔
ڈوٹاسرا نے آج یہاں اجمیر روڈ پر پٹرول پمپ والے ہنومان جی کے مندر کے پاس مہنگائی کے سلسلے میں کئے جا رہے کانگریس کے مظاہرے میں شریک ہوکر یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی آج آسمان کو چھو رہی ہے، وہیں ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اس وقت ایک وقت کا کھانا بھی مشکل ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نہ مہنگائی کم پائے اور نہ ہی وہ کورونا کی بروقت دوا دے پائے ۔ بڑھتی مہنگائی سے ہرشخص کا بجٹ خراب ہوگیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی من کی بات کرتے ہیں،کام کی بات نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی لاکھوں کسانوں کی بات نہیں سن رہے ہیں۔
ڈوٹاسرانےکہا کہ سات سال سے مودی اقتدارمیں ہیں،لیکن اپنے معاملات کو بھول گئے۔ حزب اختلاف کے دوران بی جے پی کے جومسائل اجاگر کئےتھے،اب وہ کیوں بھول گئی ۔ جب ایل پی جی سلنڈر چار سو روپے سے بھی کم تھا ، تب بی جے پی احتجاج کرتی تھی،جب پٹرول ستر روپے سے بھی کم تھا،تب وہ سڑک پر اتری تھی ،لیکن اسی بی جے پی حکومت نے پٹرول ڈیزل اور گیس کی کیا حالت کر رکھی ہے کہ گیس سلنڈراب آٹھ سو اور پٹرول سو سے تجاوز کرگیا ہے۔
مودی حکومت مہنگائی اور کورونا کا قہر روکنے میں میں ناکام : گووند سنگھ ڈوٹاسرا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS