مودی حکومت نے کارپوریٹ گھرانوں سے سیاسی چندہ لینے کے لیے بنے قانون کو نہ صرف بدلا بلکہ متنازعہ الیکٹورل بانڈ سے چندہ لینے کا قانون بغیر پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کی اجازت سے پاس کرا دیا گیا۔ یہ سنسنی خیز انکشاف ہفنگٹن پوسٹ انڈیا نے کیا ہے۔ ہفنگٹن پوسٹ نے آر ٹی آئی سے ملے جواب کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے،کہ وزارت قانون نے الیکٹورل بانڈ منصوبہ کو لے کر اعتراض ظاہر کیا، اور اسے’غیر قانونی اور غیر آئینی‘کہا تھا۔ اتنا ہی نہیں، ہفنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے کارپوریٹ گھرانوں کو سیاست میں خاموشی سے پیسہ لگانے کی چھوٹ دے دی، اور ساتھ ہی ایسے معاملوں میں ہونے والی میٹنگوں کی تفصیلی رپورٹ یعنی منٹس آف دی میٹنگ رکھنے کی سپریم کورٹ کے ذریعہ طے ضابطہ کو بھی ختم کر دیا، تاکہ پیسے کے لین دین کا سراغ نہ لگایا جا سکے۔
حکومت کا نیا انکشاف، الیکٹورل بانڈ منصوبہ کے لیے مودی حکومت نے ختم کیا قانون
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS