مودی نے ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھا نے والوں کو مبارکباد دی

0

نئی دہلی : (یو این آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کے تمام باشندوں کو مفت ویکسن کے سرکار کے عزم کا اعادہ کیا۔ مودی نے پیر کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں کہا’’ہندوستان کی ٹیکہ کاری مہم رفتار پکڑ رہی ہے۔ اس کوشش کو آگے بڑھانے والوں کو مبارکباد ۔ ہمارا عزم سب کے لئے ویکسن اور سب کو مفت ویکسین ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کا ویکسینیشن سے متعلق ایک گرافکس بھی شیئر کیا ہے۔ اس میں ملک میں ٹیکہ کاری کی تعداد اوربیرون ملک میں ٹیکہ کاری کی تعداد کے تقابلی اعداد و شمار دیئے گئے ہیں۔ ان اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان ٹیکہ کاری کے معاملے میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں سب سے آگے پہنچ گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS