روم،(یو این آئی):وزیر اعظم نریندر مودی 16ویں جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جمعہ کی صبح روم پہنچے جہاں اطالوی حکومت کے اعلیٰ حکام اور اٹلی میں ہندوستان کی سفیر ڈاکٹر نینا ملہوترا نے ان کا استقبال کیا۔
روم پہنچنے کے بعد مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا،’اہم عالمی مسائل پر غور و خوض کے اہم فورم جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے روم پہنچ گیا۔ میں روم کے اس دورے کے دوران دیگر پروگراموں کا بھی منتظر ہوں‘۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی یورپ کے پانچ روزہ دورے کے موقع پر 29 سے 31 اکتوبر تک روم (اٹلی) اور ویٹیکن سٹی کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ یکم اور 2 نومبر کو برطانیہ میں گلاسگو کے دورے پر جائیں گےجہاں وہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے کنونشن (یو این ایف سی سی سی) سی او پی 26 میں حصہ لیں گے۔ مسٹر مودی ویٹیکن کے دورے کے دوران پوپ فرانسس اوروہاں وزیر خارجہ کارڈینل پیٹرو پیرولین سے ملاقات کریں گے۔
جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے روم پہنچے مودی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS