بنگلورو : ( یواین آئی) کرناٹک حکومت نے آخری سال کے میڈیکل طلباء کی خدمات حاصل کر کے موبائل وین کلینک کے ذریعے دیہی علاقوں میں کووڈ مریضوں کے علاج کی ہدایت دی ہے ۔
سرکارریاستی سطح پر ایسے موبائل کلینک قائم کرنے کے لئے اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ کا استعمال کرے گی۔ تاہم بنگلورو کے شہری علاقوں میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے ، جبکہ کئی اضلاع میں کووڈ کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
ایک سرکاری حکمنامہ کے مطابق موبائل کلینک کا کام کووڈ 19 پر بیداری پیدا کرنا ہے ، کووڈ کی علامات والے مریض کی جانچ کے لئے ان کے گھر جانا ، علامات والےمریضوں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کرنا اورمریض کی حالت کی کے مطابق میڈیکل کٹ فراہم کرنا ہے ۔
کوآپریٹو وزیر ایس ٹی سوم شیکھر نے بھی دیہی علاقوں میں ڈاکٹروں کی شدید قلت کو دور کرنے کے لئے ریاستی سرکار کو سرکاری کوٹے تحت طبی تعلیم مکمل کرنے والے ان سبھی امیدواروں کو پانچ سال کے لئے دیہی خدمات انجام دینے کے لئے بھی لکھا ہے ۔
موبائل وین کلینک سےدیہی علاقوں میں کووڈ مریضوں کے علاج کی ہدایت: حکومت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS