ایم ایل سی بھیم راؤ امبیڈکر کے قریبی ساتھی وریندر یادو کو مایاوتی نے نکال دیا

0

اٹاوا: (یو این آئی) اترپردیش کےاٹاوا میں بی ایس پی کے قانون ساز کونسل کے رکن بھیم راؤ امبیڈکر کے قریبی سنیئر لیڈروریندریادوکو پنچایت انتخابات میں پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث کی وجہ سے پارٹی سے نکال دیا گیا ہے ۔ پارٹی سے نکالنے کی کارروائی بی ایس پی کی سپریمو مایاوتی کی ہدایت پر کی گئی ۔ اٹاوا اکائی کے صدر شیلو دوہرہ نے آج یہاں یہ اطلاع دی ۔ ویریندریادو کےخلاف اس کاروائی نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے ،کیونکہ وہ اگلے اسمبلی انتخابات میں اٹاوا صدر سیٹ سے انہیں بی ایس پی کے ممکنہ اہم امیدواروں میں سے ایک مانا جارہا تھا ۔ بغیر کسی عہدے کے ہی طویل عرصے سے بی ایس پی میں وسیع پیمانے پر سرگرم مانے جانے والے وریندر یادو بی ایس پی کے ایم ایل سی بھیم راؤ امبیڈکر کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔
لیکن جس طریقے سے انہیں بی ایس پی سے نکال دیا گیا، وہ کئی طرح کے سوالات کھڑے کرتا ہے ۔
بی ایس پی کے ضلع صدر شیلو دوہرہ نے واضح کیا ہے کہ انہیں پنچایت انتخابات میں پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بی ایس پی سپریمو مایاوتی کی ہدایت پرنکال گیا ہے ۔

اٹاوا میں 19 اپریل کوتین سطحی پنچایت انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوئی ۔اس انتخابات میں بی جے پی نے 24،کانگریس 24،ایس پی 20،بی ایس پی نے 22 امیدواروں کو میدان میں اتاراتھا۔ 22 امیدواروں کو اتارنے کے بعد صرف ایک ہی سیٹ پر بی ایس پی کو کامیابی حاصل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS