نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) کے صدر منجیندر سنگھ سرسہ نے افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد بگڑتی ہوئی صورتحال کے درمیان کابل کی گوردوارہ کمیٹی کی جانب سے اقلیتوں کی مدد کرنے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔پیر کو یہاں ایک بیان میں مسٹر سرسہ نے بتایاکہ “میں کابل کی گوردوارہ کمیٹی کے چیئرمین اور سکھ برادری کے لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں ، جنہوں نے مجھے بتایا کہ حالیہ پیش رفت کے تناظر میں 270 سکھوں اور 50 ہندوؤں سمیت 320 اقلیتوں نے کابل کے کرتے پروان گوردوارے میں پناہ لی ہے۔ “انہوں نے بتایا کہ طالبان رہنماؤں نے کابل گوردوارہ کے منتظمین سے ملاقات کی ہے اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہندو اور سکھ افغانستان میں سیاسی اور عسکری تبدیلیوں کے باوجود محفوظ زندگی گزار سکیں گے۔
اقلیتوں نے کابل کے گرودوارہ میں پناہ لی:سرسہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS