نئی دہلی: چین کے ساتھ کشیدگی کے درمیان، حکومت نے تینوں افواج کو ضروری ہتھیاروں اور جنگی طیاروں سے لیس کرنے کے لئے 38000 کروڑ روپے سے زائد کی دفاعی خریداری کی تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں آج یہاں دفاعی خریداری کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج کے لئے کل 38 ہزار 900 کروڑ روپے کے دفاعی خریداری سودوں کو ہری جھنڈی دے دی گئی۔ فضائیہ کے لئے 21 میگ 29 طیاروں کی خریداری کے ساتھ، موجودہ 59 میگ 29 طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 12 سخوئی 30 طیارے بھی خریدے جائیں گے۔ روس سے مگ29 طیارے کی خریداری اور طیارے کو اپ گریڈ کرنے پر 7418 کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ 30 سخوئی طیارے ایچ اے ایل 10730 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدے جائیں گے۔
حکومت کا اہم منصوبہ خود انحصار ہندوستان کو فروغ دینے کے آج کے مجموعی سودوں میں سے 31 ہزار 130 کروڑ روپے کی خریداری کی ملک کی دفاعی صنعتوں سے کی جائے گی۔ خریدی جانے والی چیزوں کے ڈیزائن اور ترقی کا کام ملک میں ہی کیا جائے گا اور ان میں چھوٹی صنعتی یونٹ اہم کردار ادا کریں گی۔ ان آلات میں سے کچھ میں لاگت کے80 فیصد آلاتملکی ہوں گے۔ یہ سازو سامان ملک کی دفاعی تحقیقی تنظیم ڈی آر ڈی او کے ذریعہ منتقل کردہ ٹکنالوجی پر مبنی ہوں گے۔