یوکرین فوج کے خلاف عوامی جمہوریہ لوہانسک کا فوجی آپریشن

0

لوہانسک: (یو این آئی/ اسپوتنک) لوہانسک عوامی جمہوریہ (ایل پی آر) نے جمعرات کو لوہانسک کے یوکرین کے زیر کنٹرول علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایل پی آر کے ترجمان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا’’24 فروری کو لوہانسک عوامی جمہوریہ کی سویلین فورسز نے توپ خانے تیار کرنے اور ایل پی آر کے عارضی طور پر مقبوضہ علاقے کو آزاد کرانے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’سویلین فوج صرف فوجی تنصیبات اور ان جگہوں پر حملہ کر رہی ہے جہاں یوکرین کے فوجی اہلکار اور ہتھیار جمع ہیں ۔ شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پھر بھی ایل پی آر کے فرنٹ لائن علاقوں اور عارضی طور پر یوکرین کے زیر کنٹرول علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی تاکید کی جاتی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ میں یوکرین کی مسلح افواج کے فوجیوں سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کرتا ہوں ‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS