انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

0

انڈین فضائیہ نے کہا ہے کہ ایئر فورس کا ایم آئی وی فائیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت بھی سوار تھے۔ کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر بدھ کو جنوبی ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ انڈین فضائیہ کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بدھ کو شیئر ہونے والی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘انڈین ایئر فورس کا ایک ایم آئی-17 وی فائیو


ہیلی کاپٹر جس میں چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت سوار تھے، آج تمل ناڈو کے علاقے کونور کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔’ ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔’انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس فوجی ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت کے ساتھ ان کا سٹاف اور خاندان کے کچھ افراد موجود تھے۔انڈیا ٹو ڈے کا کہنا ہے کہ اب تک تین افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں نو افراد سوار تھے۔ تاہم ابھی تک سرکاری طور پر اس حوالے سے معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS