نئی دہلی: (یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کی دوپہر کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدید ریختر پیمانہ پر 2.1درج کی گئی۔
قومی زلزلیات سائنس مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز نئی دہلی کے شمال مغربی علاقہ میں 28.67ڈگری شمالی عرض البلد اور 77.14ڈگری مشرقی طول البلد پر زمین میں سات کلومیٹر نیچے تھے۔ زلزلہ کی وجہ سے کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS