جائیدادوں کے رجسٹریشن کیلئے درمیانی افراد کو ایک پائی بھی نہ دی جائے
حیدرآباد :تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق و شہری ترقی کے تارک راما راو نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں اراضیات کے تنازعات کے مستقل حل کے لئے ہی ریاستی حکومت نے نیا ریونیوایکٹ لایاہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ حیدرآباد کے غریب اور متوسط طبقہ کے افراد اپنی جائیداد کے حقوق رکھیں،مسائل کے حل،غریب اور متوسط طبقہ کے افراد کو جائیداد کا حق دلانے کی مساعی کی گئی ہے۔حکومت کا مقصد لوگوں سے زائد رقم وصول کرنا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایجنٹس اور درمیانی افراد کو جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لئے ایک پائی بھی نہ دی جائے۔اس رجسٹریشن کے عمل کو مکمل شفاف بنایا گیا ہے۔عام آدمی پر کسی بھی بوجھ کے بغیر نیا ایکٹ منظور کیاگیا ہے۔یہ ایکٹ عام آدمی کے مفاد میں اور رشوت خوری کے خلاف ہے۔گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے صدردفتر سے ریونیو کے مسائل پروزیرتارک راما راو نے ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔ وزیر سرینواس یادو،مئیر جی ایچ ایم سی بی رام موہن،پرنسپال سکریٹری اروند کماراور کمشنرجی ایچ ایم سی لوکیش کمار کے علاوہ حیدرآباد،رنگاریڈی،میڑچل ملکاجگری کے کلکٹرس، مختلف حلقوں کی نمائندگی کرنے والے ارکان اسمبلی،کالونیوں کی ایسوسی ایشنس کے نمائندوں نے بھی اس ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔ تارک راما راو نے کہا کہ شہر حیدرآباد گذشتہ چھ برسوں سے کئی افراد کا پسندیدہ مرکز بن گیا ہے۔ حیدرآباد شہر کی توسیع ہوتی جارہی ہے۔ایک طرف سرمایہ کاری اور دوسری طرف انتظامی اصلاحات اور سیاسی استحکام ہورہا ہے۔ نئے ریونیو ایکٹ تمام کے لئے مشکل کے بغیر کام کرے گا۔انہوں نے کہاکہ قابل کاشت اراضیات کے حقوق دینے کے مقصد کے سلسلہ میں حکومت پیشرفت کررہی ہے۔مستقبل میں تمام طرح کے رجسڑیشن دھرانی پورٹل کے ذریعہ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ زرعی اورغیر زرعی اراضیات کے لئے علحدہ علحدہ پاس بکس دی جائیں گی۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ مستقبل میں اثاثہ جات کی فروخت بغیر کسی رکاوٹ کے ہوگی۔اس مسئلہ کا مستقل حل نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
جائیدادوں کے رجسٹریشن کیلئے درمیانی افراد کو ایک پائی بھی نہ دی جائے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS