وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی شہریت کے خواہاں افراد کو شہریت کے لئے مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ درخواست دینی ہوگی۔ کوئی شخص خودبخود ہندوستانی شہری نہیں بن جائے گا۔ شہریت قانون کو لیکر قواعد جلد ہی واضح کئے جائیں گے۔
وزارت نے ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جس میں تشدد اور نقصانات کے واقعات کے پیش نظر، تشدد پر قابو پانے ، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS