رکنیت برخاست کا اختیار پارٹی کے صدر کے پاس ہوناچاہئے:جوشی

0

جےپور:راجستھان اسمبلی  کےاسپیکر ڈاکٹر  سی پی جوشی نے کہا کہ  پارٹی بدلنے والے ارکان اسمبلی  کی رکنیت برخاست کرنے کا اختیار  پارٹی کے صدور کے پاس ہونا چاہئے۔
اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر جوشی نے دہرادون  میں اسمبلیوں کے پریذائیڈنگ افسران کے دوروزہ کانفرنس  کے اختتام کے موقع پر یہ بات کہی۔
 ۔ڈاکٹر جوشی نے کہا کہ پارٹی  صدور کو پارٹی بدلنے والے ارکان اسمبلی  کی اطلاع الیکشن کمیشن  کو دینی چاہئے،جس پر الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی  کے اسپیکروں کے ذریعہ کئےگئے فیصلوں پر مختلف  عدالتوں کے ذریعہ کئےگئے فیصلوں کے مطالعے کی بنیاد پر دسویں فہرست کے مطابق ضابطہ اخلاق بنایا جانا چاہئے۔اس ضابطہ اخلاق کی حد میں رہتے ہوئے  اسمبلیوں کے اسپیکروں کو فیصلہ کرنا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS