تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین اُردو اکیڈمی کی سرپرستی میں علمی‘ ادبی‘ لسانی‘ فنی و سائنسی جریدہ ”قومی زبان“ اور بچوں کا دیدہ زیب، جدید رنگین اور دین و دنیا کی معلومات سے بھرپور ماہنامہ ”روشن ستارے“ اُردو دنیا میں ریاست تلنگانہ کی شاندار نمائندگی کرتے ہوئے زبان و ادب کے فروغ کا کام کررہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد غوث ڈائریکٹر / سکریٹری اُردو اکیڈیمی نے کہا ہے کہ ان بیش قیمت رسائل کو انتہائی کم قیمت میں محبان اُردو تک پہنچایا جارہا ہے۔ فی شمارہ 15 روپئے اور زرسالانہ 150 روپئے رکھا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کسی بھی رسالے کو زندہ رکھنے کے لئے اس کے خریداروں کی ایک طویل فہرست ضروری ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں اُردو اکیڈیمی کی جانب سے رکنیت سازی مہم شروع کی جارہی ہے۔ ماہ نومبر میں تلنگانہ کے دیگر اضلاع میں بھی رکنیت سازی مہم چلائی جائے گی۔
5/اکٹوبر 2020 تا 9/اکٹوبر 2020 بمقام حج ہاؤز‘ نامپلی حیدرآباد،12/اکتوبر 2020 تا 16/اکتوبر 2020۔ بمقام اُردو مسکن‘ خلوت مبارک‘ حیدرآباد،19 /اکتوبر 2020 تا 23/اکتوبر 2020۔ بمقام مسجد عزیزیہ‘ ہمایوں نگر‘ حیدرآباد،اُردو اکیڈیمی کا کیمپ قائم کیا جائے گا۔ احمد بن اسحاق، میر سعادت علی سیف ودیگر اسٹاف ممبران موجود رہیں گے۔ ادبی دنیا سے تعلق رکھنے والے اہل قلم، اساتذہ اور تمام محبان اُردو سے خواہش کی جاتی ہے کہ اُردو کی ترقی و ترویج کے لئے اُردو رسالوں کی خریداری کے ذریعے اپنے محب اُردو ہونے کا ثبوت دیں اور مذکورہ تواریخ میں اپنی حاضری درج کرواکے شکریہ کا موقع دیں۔مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9908650106‘ 9391086660 پر ربط کریں
تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کے ماہنامہ ”قومی زبان“ اور ماہنامہ ”روشن ستارے“کیلئے رکنیت سازی مہم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS