محبوبہ مفتی کوسرکاری کوارٹر خالی کرنے کا حکم

0

سری نگر،(یو این آئی) جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور تین سابق ممبران اسمبلی کو اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں قائم سرکاری کواٹر خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فسٹ کلاس نے محبوبہ مفتی اور تین سابق ممبران اسمبلی کو نوٹس جاری کرکے سرکاری کواٹر فوری طورپر خالی کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔معلوم ہوا ہے کہ سابق ممبران اسمبلی محمد الطاف وانی ، عبدالرحیم راتھر اور عبدالمجید بٹ کے علاوہ محبوبہ مفتی کو چوبیس گھنٹوں کے اندرا ندر سرکاری کوٹھیاں خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری کواٹر خالی نہ کرنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی عمل میں لانے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔بتادیں کہ محبوبہ مفتی کو سری نگر کے گپکار میں قائم سرکاری کوٹھی خالی کرنے کےلئے 30نومبرتک کا وقت دیا گیا ہے ۔
دلیپ کمار کی سالگرہ پرفلم فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ
ممبئی، (یو این آئی) مرحوم فلمی اداکار دلیپ کمار کے 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر فلم فیسٹیول کا اہتمام کیا جائے گا۔فلم ہیریٹیج فا¶نڈیشن نے دلیپ کمار فلم فیسٹیول کا اعلان کیا ہے ۔ اس فیسٹیول میں دلیپ کمار کی فلمیں آن، دیوداس اور شکتی کو ملک بھر کے منتخب سینما ہالز میں دکھایا جائے گا۔فیسٹیول کا نام دلیپ کمار ہیروز ہیرو ہوگا۔یہ میلہ 20شہروں کے 30سنیما ہالز میں چلے گا۔ یہ فیسٹول 10اور 11دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔ اس فلم فیسٹیول میں پی وی آر سینماز سے پارٹنر شپ کی گئی ہے ۔دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے فلم ہیریٹیج فا¶نڈیشن کے پروگرام پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ ساتھ ہی امیتابھ بچن نے فلم شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ دلیپ کمار کی فلمیں پردے پر دیکھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS